بیجنگ :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے نیپال کے وزیر خارجہ ششیر خانال نےبیجنگ میں ملاقات کی۔ منگل کے روز وانگ ای نے کہا کہ 2019 میں صدر شی جن پھنگ نے نیپال کا تاریخی دورہ کیا تھا، جس کے دوران دونوں ممالک نے ترقی اور خوشحالی کے لیے نسل در نسل جاری رہنے والی دوستانہ اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی، جس نے چین-نیپال تعلقات کی آئندہ سمت کا تعین کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین نیپال کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹوکے تحت اعلیٰ معیار کے مشترکہ تعمیراتی تعاون کو فروغ دینے اور بجلی کے گرڈ، شاہراہوں، سرحدی گزرگاہوں اور ہوابازی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔نیپال کے وزیر خارجہ ششیر خانال نے کہا کہ نیپال ایک چین کی پالیسی پر ثابت قدمی سے کاربند ہے، اور کسی بھی قوت کو اپنی سرزمین چین کے مفادات کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔انہوں نے کہا کہ نیپال چینی کمپنیوں کو منصفانہ، قانونی اور دوستانہ کاروباری ماحول فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔
Trending
- سعودی ماہرین نے 1300 سال سے زائد قدیم مسجد دریافت کر لی، دیوار پر تحریر بھی ملی ، کیا لکھا ہے ؟
- فیول ریلیف اسکیم پر پیٹرولیم ڈیلرز کا اظہارِ تشویش
- اہم شخصیت کو لے جانیوالا طیارہ لیبیا کے ایئرپورٹ پر گر کر تباہ
- امریکا میں ڈیزل کی فی گیلن قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- تین ہزار برس قدیم ’چیختی ممی‘ کی پراسرار موت کا معمہ
- ملک میں سونے کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ
- اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” کی حوصلہ افزائی خطے کو خطرناک بھنور میں دھکیل دے گی، چینی وزارت دفاع
- تائیوان کے معاملے پر حد پار کرنے والوں کو لامحالہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی وزارت خارجہ
- چینی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات میں اہم ترین اتفاق رائے چین اور بھارت کا شراکت دار بننا ہی ہے، چینی وزارت خارجہ