News Views Events
Apna Watan

جماعت اسلامی نے آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی میں ثالثی کی پیشکش کردی

0

جماعت اسلامی نے آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی میں ثالثی کی پیشکش کردی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آزاد کشمیر میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، تشدد سے حکومتی رٹ قائم کرنا مسئلے کا حل نہیں۔ حکومت اور آزاد کشمیر کی قییادت سے رابطہ کروں گا تاکہ مسئلے کا حل نکالا جاسکے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا ہے اور پاکستان کشمیر کا ہے، چند لوگوں نے 25 کروڑ لوگوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے، آزاد کشمیر کے نوجوان حالات کو سمجھیں، مذاکرات کے ذریعے مسئلے کو حل کریں۔  جماعت اسلامی آزاد کشمیر کی قیادت سے رابطہ میں ہیں اور باقی لوگوں سے بات چیت کررہے ہیں تاکہ مسئلے کا حل نکالا جاسکے، آزاد کشمیر و پاکستان کے عوام کے فائدے کیلئے جو ہم کرسکتے ہیں وہ ہم کریں گے۔

بجٹ پر بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجٹ صرف اعدادو شمار کو ادھر ادھر کرنے کا کھیل ہے، پیٹرولیم لیوی کو آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ بنالیا گیا ہے، اس کو فوری ختم کیا جائے۔ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو تو کہنا چاہئے کہ ہم اپنی مراعات کم کریں، جو چیز ہمارے دفاع کے لیے لازمی ہے عوام قربانی دینے کو تیار ہے، فوج کو جو مراعات غیر ضروری طورپر ملی ہوئی ہیں وہ ختم کی جانی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں، صرف مفادات حاصل کرنے کے لیے نورا کشتی کی جاتی ہے، خود ہی بتاتے ہیں کہ آئی ایم اہف کا دباؤ ہے، بتایا جاتا ہے کہ ہم آئی ایم ایف کے شکنجے میں جکڑے ہوئے ہیں۔  بجلی، پیٹرول اورگیس کی قیمتوں کا عوام پر براہ راست اثر پڑتا ہے، یہ بتائیں کہ کیپسٹی پیمنٹس کو کم کرنے کے لیے بجٹ میں کیا اقدامات تجویز کیے گئے، یہ حکومت نااہلی کا شاہکار ہے۔ ایف بی آر میں سالانہ 12، 13 سو ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اصل میں پاکستان میں ہمیشہ ایک ہی طبقے کی حکومت ہوتی ہے، 79 سال سے پاکستان میں ایک ہی طبقہ حکومت کر رہا ہے، پاکستان پر 85 ہزار ارب روپے کا قرض چڑھ چکا ہے، 800 ارب سے زائد قرضوں کے سود کی ادائیگی پر خرچ ہوں گے، یہ سارے پیسے وہ لوگ ادا کریں گے جو غریب طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.