اسلام آباد/گلگت : پاکستان مسلم لیگ ق گلگت بلتستان کی جنرل کونسل کا اجلاس . پاکستان مسلم لیگ ق گلگت بلتستان کی جنرل کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور جنرل کونسل کے اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس کی صدارت صوبائی صدر دلفراز خان نے کی۔ اس موقع پر پارٹی رہنما کیپٹن (ر) سکندر علی، نور الحق اللہ، سہیل احمد وزیر، شیر عالم، عابد حسین اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی، جس میں مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین، چوہدری سالک حسین، طارق حسن اور صوبائی صدر دلفراز خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔خطاب کے دوران دلفراز خان نے کہا کہ ایک عرصے کے بعد پاکستان کے وجود کو دوبارہ زندہ کرنے اور اسے مستحکم بنانے کے لیے پاکستان مسلم لیگ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی اور عوامی خدمت کے ایجنڈے کو ترجیح دے گی۔ شرکاء نے پارٹی کے اندرونی استحکام اور گلگت بلتستان کی ترقی کے عزم کو دہرا یا۔کیپٹن (ر) سکندر علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ہماری پرانی جماعت ہے، جس کے جماعتی احسانات میرے اوپر ہیں۔ کچھ عرصہ میں دوسری سمت چلا گیا تھا لیکن صدر صاحب نے مجھے دوبارہ پارٹی میں شامل کیا، جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔ اب صدر صاحب کے ساتھ مل کر پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے جدوجہد کریں گے۔اجلاس سے نور الحق اللہ، عاصم خان، سہیل احمد وزیر، عابد حسین اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔