News Views Events
Apna Watan

ویسٹ انڈیز کی فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو شکست

0

ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو شکست دے دی۔

کنگسٹن میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

سری لنکن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 169 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ دونیتھ ویلا لاگے 43، کامل مشارا 28 اور پتھم نسانکا 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمار جوزف نے 5 جبکہ عقیل حسین، میتھیو فورڈ، جیسن ہولڈر اور روسٹن چیز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز نے 170 رنز کا ہدف شرفین ردرفورڈ (54) کی ناقابل شکست نصف سنچری اور جیسن ہولڈر کی 5 گیندوں پر 21 رنز کا ناقابل شکست جارحانہ اننگز کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر دو گیندوں قبل حاصل کرلیا۔

سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارنگا نے 2 جبکہ دونیتھ ویلالاگے، دشمانتھا چمیرا اور مہیش تھیکشانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.