News Views Events
Apna Watan

ملک بھر کیلئے بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع

0

— فائل فوٹو

ملک بھر کے لیے بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی گئی۔

مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرائی گئی ہے، یہ درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

نیپرا میں درخواست کی سماعت 30 جون کو ہو گی۔

سی پی پی اے کے مطابق مئی میں فی یونٹ بجلی پر اوسط فیول لاگت 9 روپے 25 پیسے رہی، فی یونٹ فیول لاگت کا تخمینہ 8 روپے 43 پیسے تھا۔

ذرائع کے مطابق درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین پر 12 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.