بیجنگ :(چائنا ڈیسک )چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے چین کے شہر دالیئن میں قازق وزیر اعظم اولزاس بیکتینوف اور گنی کے وزیر اعظم امادو اوری باہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں.دونوں رہنما سمر ڈیووس فورم میں شرکت کے لیے چین میں موجود ہیں۔ منگل کے روز قازقستان کے وزیر اعظم سے ملاقات میں لی چھیانگ نے کہا کہ ایک دوسرے کے قابل اعتماد شراکت دارکے طور پر چین اور قازقستان کو قریبی رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے۔ چین قازقستان کے ساتھ مل کر مزید بامعنی اور متحرک چین-قازقستان ہم نصیب معاشرہ تشیل دینے کے لئے تیار ہے۔ بیکتینوف نے کہا کہ قازقستان چین کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے فریم ورک میں قازقستان اور چین کے درمیان مستقل جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے تاکہ ترقی کے مزید نتائج حاصل کئے جائیں۔ گنی کے وزیر اعظم امادو اوری باہ سے ملاقات کے موقع پر لی چھیانگ نے کہا کہ اس سال دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چین گنی کے ساتھ مل کر مرکزی مفادات سے متعلق معاملات میں ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر طور پر فوائد پہنچائے جا سکیں۔ اوری باہ نے کہا کہ گنی ملک کی اقتصادی وسماجی ترقی کے لیے چین کی طویل مدتی قیمتی امداد کے لیے شکر گزار ہے اور چین کے ساتھ ہر سطح پر تبادلوں کو مضبوط بنانےاور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔
Trending
- دنیا میں 1.3 ارب نوجوان اب بھی مالیاتی نظام سے باہر ہیں، بلال بن ثاقب
- راولپنڈی ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، پولیس فورس تعینات
- عالمی خدمات کی صنعت کی معیشت میں اہمیت
- بھارت کمزور ترین حریف جاپان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست سے بال بال بچ گیا
- کرن خان اور اشتیاق بیگ کی شادی کے بعد پہلی فیملی ڈنر کی تصاویر وائرل
- گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
- کراچی: ڈکیتی کے دوران شہری کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، 3 لاکھ روپے اور پستول برآمد
- ایشین گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی
- کترینہ کیف کی والدہ گاؤں میں مشکل زندگی گزارنے پر کیوں مجبور؟ وجہ جانیے
- قرض پروگرام کی اگلی قسط، آئی ایم ایف مشن پاکستان پہنچ گیا
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔