News Views Events
Apna Watan

قومی اسمبلی: بجٹ 27-2026ء کی منظوری

0

—فائل فوٹو

قومی اسمبلی نے بجٹ 27-2026ء کی منظوری دے دی جس کے بعد اجلاس کل دن 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت ہوا جس میں اراکین نے بجٹ کی منظوری دی۔

بجٹ کی منظوری کے وقت پی ٹی آئی حمایت یافتہ ارکان اور ان کی اتحادی جماعتیں ایوان سے واک آؤٹ کر گئیں جبکہ جے یو آئی ارکان ایوان میں موجود رہے۔

اس دوران جے یو آئی کی رکن عالیہ کامران نے ترامیم پیش کر دیں۔

علی حیدر گیلانی نے موبائل فونز پر ٹیکس سے متعلق ترمیم واپس لے لی۔

شاہدہ اختر علی کی الاؤنسز پر ٹیکس نہ لگانے سے متعلق ترمیم جبکہ عالیہ کامران اور نعیمہ کشور کی ترامیم بھی مسترد کر دی گئیں۔

جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ 12 جون کو وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے 18 ہزار 771 ارب سے زائد کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.