بیجنگ :چین کے صوبہ شان ڈونگ کے شہر ڈہ چو کے اپنےدورے کے دوران، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ زرعی اور دیہی علاقوں کی جدید کاری چین کی جدیدیت کی مجموعی صورتحال اور معیار سے وابستہ ہے۔ انہوں نے جامع زرعی پیداواری صلاحیت اور معیار کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے، اناج اور دیگر اہم زرعی پیدوار کی مستحکم فراہمی کو یقینی بنانے اور محنت اور دانشمندی کے ذریعے کسانوں کی زندگی بہتر بنانے کے لیے رہنمائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ شی جن پھنگ نے گندم کی کٹائی، مکئی کی کاشت اور زرعی سازو سامان کی فراہمی کے بارے میں صورتحال جاننے کے لیے ڈہ چو شہر کے ضلع لینگ چنگ کے ایک ٹاؤن بینلن کے ڈونگ یوجیا گاؤں کا دورہ کیا۔ اس کے بعد، شی جن پھنگ نےایک اور قریبی گاؤں شی یوجیا میں مقامی دیہی احیاء کے طریقوں کے بارے میں جانا اور زرعی اور سائیڈ لائن پراڈکٹس کی نمائش دیکھی۔ یوئی شن حوئی نامی ایک کسان کے گھر میں قیام کے دوران شی جن پھنگ نے کسان کے گھروالوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کے روزگار اور آمدنی، بزرگوں کی صحت اور بچوں کی تعلیم کے بارے میں تفصیل سے جانا ۔ شی جن پھنگ نے دریافت کیا کہ اس علاقے میں حکومت کی زراعت، دیہی علاقوں اور کسانوں سے متعلق تمام پالیسیوں کو مکمل طور پر نافذ کیا گیا ہے یا نہیں ۔ انہوں نے ہدایت دی کہ پارٹی کے تمام ممبران اورکارکنوں کو چاہیے کہ وہ عوامی خدمت گار ہونے کے بارے میں اپنے شعور کو مضبوط کریں، عوام کے لئے بہتر انداز میں زیادہ کام کریں،ان کی مشکلات دور کریں، اور لوگوں کے فائدے، خوشی اور تحفظ کے احساس کو صحیح معنوں میں بڑھائیں ۔
Trending
- ملکی ایئرپورٹس پر مسافروں کو ناقص سہولیات کی فراہمی پر ایئرلائنز کیخلاف ایکشن
- وسط مدتی انتخابات کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ ممکن ہے، امریکی صدر
- شنگھائی میں 48ویں ورلڈ سکلز مقابلے کا آغاز
- بیجنگ ثقافتی فورم 2026 کا افتتاح
- چین امریکہ تعلقات کو آگے بڑھانے کا عملی راستہ تعمیری تزویراتی استحکام ہے ، چینی میڈیا
- چین میں اعلیٰ تعلیم یافتہ آبادی 270 ملین تک پہنچ گئی، چینی وزارت تعلیم
- چین کی بیرونی براہِ راست سرمایہ کاری میں 11.1 فیصد کا اضافہ
- مارک ووڈ کا 36 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- کترینہ کیف پر نامناسب تبصرہ؛ سلمان خان کے آڑے ہاتھوں لینے پر آر جے نے معافی مانگ لی
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے سے متعلق مذاکرات رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان