News Views Events
Apna Watan

کیوی اوپنرز کی انگلینڈ کے خلاف 317 رنز کی بڑی شراکت داری

0

کیوی اوپنرز نے ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف 317 رنز کی شراکت بنا دی، کپتان ٹام لیتھم 151 اور ڈیون کونوے 157 رنز کی اننگز کھیل کر رخصت ہوئے۔

میزبان بولرز اس جوڑی کے سامنے یکسر ناکام رہے، کپتان بین اسٹوکس کی واپسی بھی کوئی اثر نہ ڈال سکی۔

ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی مہمان ٹیم نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک4 وکٹ پر 361 رنز اسکور کیے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے یہ اوپننگ شراکت انگلینڈ میں کسی بھی ٹیسٹ میچ میں سب سے بڑی شراکت ثابت ہوئی۔

سن 1930 کے بعد انگلینڈ میں انگلینڈ کے خلاف نیوزی لینڈ کی یہ پہلی 200 رنز سے زائد اوپننگ پارٹنرشپ بھی ہے، جبکہ مجموعی طور پر نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اوپنرز کے درمیان 200 یا اس سے زائد رنز کی یہ ساتویں شراکت ہے۔

پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.