بیجنگ :چین کے اقوام متحدہ جنیوا دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے مستقل نمائندے جیا گوئی دِہ نے انسانی حقوق کونسل کے 62ویں اجلاس میں تقریباً 20 ممالک کی جانب سے ایک مشترکہ بیان پیش کیا، جس میں ” جبری مشقت نام پر غیر منصفانہ ٹیرف عائد کرنے اور یکطرفہ دباؤ کی پالیسیوں کی شدید مذمت کی گئی۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ غربت کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ تمام ممالک کے عوام کے روزگار اور ترقی کے حقوق کو یقینی بنایا جائے۔ بیان میں الزام عائد کیا گیا کہ بعض ممالک “جبری مشقت” کے نام پر تجارتی ٹیرف کا غلط استعمال کر رہے ہیں، جو دراصل ایک یکطرفہ دباؤ اور معاشی جبر کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ بیان کے مطابق ایسے اقدامات عالمی سپلائی چین اور صنعتی چین کو متاثر کرتے ہیں، کارکنوں کے باعزت روزگار کے حق کو نقصان پہنچاتے ہیں اور عالمی سطح پر غربت کے خاتمے کی کوششوں کو کمزور کرتے ہیں۔ مشترکہ بیان میں متعلقہ ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ حقائق کا احترام کریں، اقتصادی و تجارتی مسائل کو سیاسی رنگ دینے اور انسانی حقوق کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے گریز کریں، اور عالمی تجارتی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے عملی اقدامات کریں تاکہ عالمی ترقی اور غربت میں کمی کے عمل کو سہارا مل سکے۔ یہ بیان پاکستان ،روس ، کیوبا، وینزویلا، سوڈان اور کمبوڈیا سمیت متعدد ممالک کی حمایت سے پیش کیا گیا، جبکہ ترقی پذیر ممالک نے بھی اس موقف کی بھرپور تائید کی۔
Trending
- اسرائیلی اپوزیشن نے نیتن یاہو کی حکومت گرانے کیلئے اتحاد کر لیا
- 100 انڈیکس میں 339 پوائنٹس کی کمی
- نیتن یاہو اچانک ابوظہبی پہنچ گئے، اماراتی صدر سے ملاقات کی: برطانوی میڈیا
- چین، یوم شہداء پر عوامی ہیروز کی یادگار پر پھولوں کی چادر پیش کرنے کی تقریب 30 ستمبر کو ہوگی
- چینی صدر کا پرامن چین انیشی ایٹو کو مزید بلند سطح تک آگے بڑھانے پر زور
- چین۔امریکہ تعلقات کا استحکام دنیا کے لیے یقینی صورتحال پیدا کرتا ہے ، یو ایس۔چائنا بزنس کونسل کے صدر
- مصنوعی ذہانت پر چینی اور امریکی رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاقِ رائے کی عملی اہمیت
- چین کے سات محکموں کی جانب سے نئی بیٹری صنعت کی ترقی کا پندرہواں پانچ سالہ منصوبہ جاری
- چین دونوں ممالک کے سربراہان کے اہم اتفاقِ رائے پر عمل درآمد کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کوششیں کرنے کو تیار ہے ، چینی وزارتِ خارجہ
- چین مصنوعی ذہانت سے متعلق امریکہ کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنے کا خواہاں