بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز کو وینزویلا میں تباہ کن زلزلے کے بعد ہمدردی کا پیغام بھیجا ۔ جمعہ کے روز اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے شدید زلزلے پر افسوس کا اظہار کیا، جس سے شدید جانی اور مالی نقصان ہوا۔ انہوں نے چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے، زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے گہری تعزیت اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ چین وینزویلا کو قدرتی آفات سے بچاؤ اور آفات کے بعد کی تعمیر نو میں مدد فراہم کرے گا۔انہوں نے اپنے پیغام میں اس یقین کا اظہار کیا کہ وینزویلا کی حکومت کی قیادت میں وینزویلا کے عوام یقیناً اس آفت پر قابو پانے اور جلد از جلد اپنے وطن کو دوبارہ تعمیر کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
Trending
- اٹلی: نئے فٹبال اسٹیڈیم کی تعمیر کے منصوبے کی باضابطہ منظوری
- Iran uses Baahubali for diplomatic message Prabhas war video goes viral
- کپاس کی پیداوار میں تشویشناک حد تک کمی، اربوں ڈالر کی درآمد ضروری ہوگئی
- میر رضا کے قاتلوں پر آج تک پردہ ڈالا جا رہا ہے، وکیل جبران ناصر
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان
- ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد جہنم واصل
- نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کو غلط قرار دے دیا
- اسرائیلی اپوزیشن نے نیتن یاہو کی حکومت گرانے کیلئے اتحاد کر لیا
- 100 انڈیکس میں 339 پوائنٹس کی کمی
- نیتن یاہو اچانک ابوظہبی پہنچ گئے، اماراتی صدر سے ملاقات کی: برطانوی میڈیا