اقوام متحدہ :اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے جنرل اسمبلی میں “اقوام متحدہ کےمنشور کے عالمی دن” کی یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کی یاد صرف ماضی کا جائزہ لینے کے لیے نہیں بلکہ مستقبل کی سمت متعین کرنے کے لیے بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں دنیا بے یقینی اور متعدد بحرانوں سے دوچار ہے، جبکہ اقوام متحدہ کو بھی مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، اس لیے تمام ممالک کو عملی اقدامات کے ذریعے اقوام متحدہ کے منشور کا تحفظ کرنا، اور ادارے کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانا ہوگا۔فو چھونگ نے کہا کہ تمام ممالک کو مشترکہ طور پر دوسری عالمی جنگ کی فتح کے نتائج کا دفاع کرنا چاہیے، تاریخ کا درست تصور مضبوطی سے قائم کرنا چاہیے، اور تاریخ کو مسخ کرنے والے کسی بھی غلط قول اور عمل کی مخالفت کرنی چاہیے۔ تاریخ کے المناک واقعات کو دوبارہ رونما ہونے ، اور قسم کی عسکریت پسندی” کو فروغ پا کر خطرہ بننے کی اجازت ہرگز نہیں دی جانی چاہیے۔فو چھونگ نے مزید کہا کہ تمام ممالک کو حقیقی کثیرالجہتی نظام پر عمل کرتے ہوئے بین الاقوامی امور میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کی حمایت کرنی چاہیے اور ایک زیادہ منصفانہ اور متوازن عالمی نظامِ حکمرانی کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑی طاقتوں پر خصوصی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں، درست راستہ اختیار کریں اور دوسروں کے لیے عملی مثال قائم کریں۔
Trending
- صدر شی جن پھنگ کا دورہ امریکہ کامیابی سے مکمل
- ایشین گیمز؛ عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپیئن نور زمان تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب
- محمد رضوان فون فرانزک کے لیے بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے، امام الحق کا مکمل تعاون
- سونے کی قمیت میں آج بڑی کمی ہو گئی
- کھیل کے میدان میں بھی پاکستان کا نام روشن، پاکستانی گالفرز کی سنگاپور میں شاندار کامیابی
- Coronavirus disease 2019
- این سی سی آئی اے کا نوٹس تاحال نہیں ملا، محمد رضوان پیشی کے لیے تیار ہیں، ذرائع
- ایشین گیمز میں جیولن تھرو کا فائنل کل ہوگا
- ایشین گیمز: پاکستان کے انصر اقبال لانگ جمپ کے فائنل میں پہنچ گئے
- میچ میں عراق کی فتح کے بعد عراقی اور کویتی کھلاڑیوں میں ہاتھا پائی