News Views Events

آAdele Haenel غزہ کا سفر- صمود فلوٹیلا میں ایک دل کی صدا

0

تحریر: انجینئر مطیع اللہ خان

سیکرٹری اطلاعات و نشریات پاکستان مسلم لیگ (ق) فیڈرل کیپٹل اسلام آباد

 

 

فرانسیسی اداکارہ Adele Haenel, جنہوں نے شہرت کی چمک دمک کو خیر باد کہہ کر حق اور سچائی کی راہ اپنائی، حال ہی میں "گلوبل صمود فلوٹیلا ” کے ساتھ غزہ کی جانب روانہ ہو ئیں۔
یہ قافلہ تیونس سے نکلا۔لیکن اسکا مقصد صرف امداد نہیں تھا- یہ ایک پیغام تھا کہ دنیا ابھی جاگ رہی ہے۔ انسانیت ابھی زندہ ہے۔ اور دل ابھی دھڑک رہے ہیں، ان مظلوموں کے لیے جنہیں دنیا نے نظر انداز کر دیا۔
تیونس میں ” فرانس انفو ” کو دئیے گئے انٹرویو میں Adele نے کہا ” ہم صرف سامان نہیں لائے ہم امید لائے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ دنیا غزہ کے بچوں، ماوں اور بوڑھوں کو بھول نہ جاے۔”
یہ سفر اتنا آسان نہ تھا، سمندر میں خطرات تھے، ڈرونز کی گھن گرج تھی اور ہر لمحہ ایک آزمائش۔ لیکن Adele اور ان کے ساتھیوں نے خوف کو شکست دی، اور دلوں میں جلتی شمع امید کے ساتھ آگے بڑھتے رہے۔
ان کے الفاظ دل کو چھو جاتے ہیں،” یہ صرف فلسطین کا مسئلہ نہیں، یہ انسانیت کا امتحان ہے۔ اگر ہم خاموش رہے تو ہم بھی اس ظلم کے شریک بن جائیں گے۔”
یہ فلوٹیلا جذبہ استقامت کی نمائندہ ہے۔ جب ایک فنکارہ اپنی شہرت کو مظلوموں کی آواز بنا دیتی ہے، تو یہ صرف احتجاج نہیں رہتا- یہ ایک انقلاب بن جاتا ہے۔
یہ Adele Haenel کے ایک سفر کی روداد نہیں ، بلکہ ایک دعوت ہے- سوچنے کی؛ جاگنے کی اور کچھ کرنے کی۔یہ فلسطین کے عظیم مقصد کے لئے ہے۔ یہ لوگ غزہ کے ہیرو ہیں۔

ضمیر کی آواز- ایک غیر مسلم لڑکی کی فلسطین کے لیے جدوجہد

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.