بیجنگ :کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنا کے مطابق ،چین کے مقامی طور پر تیار کردہ C909 مسافر بردار طیاروں کے کمرشل آپریشن کو دس سال مکمل ہو چکے ہیں۔اس دوران اس ماڈل کے 186 طیارے مختلف فضائی کمپنیوں کے حوالے کیے جا چکے ہیں، جو چین کے علاقائی مسافر بردار طیاروں کے بیڑے کا 70 فیصد بنتے ہیں۔ دس سال کے آپریشن کے بعد ابC909 چین کی علاقائی فضائی نقل و حمل کی مارکیٹ میں ایک اہم جہاز بن گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس طیارے کا منصوبہ 2002 میں شروع کیا گیا تھا جبکہ اس نے 2008 میں پہلی آزمائشی پرواز کی۔ یہ طیارہ بنیادی طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے شہروں اور مرکزی ہوائی اڈوں کے درمیان مسافروں کی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جبکہ سی 919 جیسے بڑے مسافر بردار طیاروں کے ساتھ مل کر مختلف فضائی راستوں کی ضروریات پوری کرتا ہے۔ سی 909 نے 2016 میں باقاعدہ تجارتی پروازوں کا آغاز کیا اور شہری فضائی نقل و حمل کی منڈی میں شامل ہوا۔ تاحال دس سے زائد فضائی کمپنیوں کو سی 909 کےکل 186 طیارے فراہم کیے جا چکے ہیں، جو چین کے اندر علاقائی جیٹ فلیٹ کا 70 فیصد بنتے ہیں اور اب تک 37 ملین سے زیادہ مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کر چکے ہیں۔اس وقت 860 سے زائد فضائی روٹس شروع کیے جا چکے ہیں، 180 سے زائد شہروں میں خدمات فراہم کی جا رہی ہیں، اور روزانہ 500 سے زائد پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔ مزید برآں، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت C909طیارہ چین کے ہمسایہ علاقوں میں اپنی بین الاقوامی پروازوں کا دائرہ بھی مسلسل وسیع کر رہا ہے، جس سے ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں کو جوڑنے والی ایک فضائی راہداری قائم ہو رہی ہے۔
Trending
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان
- ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد جہنم واصل
- نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کو غلط قرار دے دیا
- اسرائیلی اپوزیشن نے نیتن یاہو کی حکومت گرانے کیلئے اتحاد کر لیا
- 100 انڈیکس میں 339 پوائنٹس کی کمی
- نیتن یاہو اچانک ابوظہبی پہنچ گئے، اماراتی صدر سے ملاقات کی: برطانوی میڈیا
- چین، یوم شہداء پر عوامی ہیروز کی یادگار پر پھولوں کی چادر پیش کرنے کی تقریب 30 ستمبر کو ہوگی
- چینی صدر کا پرامن چین انیشی ایٹو کو مزید بلند سطح تک آگے بڑھانے پر زور
- چین۔امریکہ تعلقات کا استحکام دنیا کے لیے یقینی صورتحال پیدا کرتا ہے ، یو ایس۔چائنا بزنس کونسل کے صدر
- مصنوعی ذہانت پر چینی اور امریکی رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاقِ رائے کی عملی اہمیت