بیجنگ :چین کی وزارت تجارت نے عوامی جمہوریہ چین کے برآمدی کنٹرول قانون اور عوامی جمہوریہ چین کے دوہری استعمال کی اشیاء کے برآمدی کنٹرول کے ضوابط کی متعلقہ دفعات کے مطابق 20 جاپانی اداروں کو واچ لسٹ اور 20 جاپانی اداروں کو ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔ پیر کے روز چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا کہ 24 فروری 2026 کو، چین نے 20 جاپانی اداروں کو اپنی ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں اور 20 جاپانی اداروں کو اپنی واچ لسٹ میں شامل کیا تھا، جس کا مقصد جاپان کی عسکریت پسندی” اور جوہری عزائم کو روکنا تھا۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ ایک عرصے سے، جاپان نے اپنی غلطیوں پر غور کرنے کے بجائے عسکریت پسندی ” کو تیز کرتے ہوئے جارحانہ ہتھیارتعینات کئے اور جارحانہ میزائل بیرون ملک داغے۔ اس صورتحال میں، چین نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ڈیفنس اسٹڈیز سمیت 20 ایسے جاپانی اداروں کوچین کی کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جنہوں نے جاپان کی فوجی صلاحیتوں کوبڑھانے میں شرکت کی، اور مٹسوئی ای اینڈ ایس کارپوریشن سمیت 20 ایسے جاپانی اداروں کو چین کی واچ لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو دوہری استعمال کی اشیاء کے حتمی صارفین اورحتمی استعمال کی تصدیق نہیں کر سکے۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چین کے اس اقدام کا مقصد جاپان کے “نئی قسم کی عسکریت پسندی” کے اقدامات کو روکنا ہے اور اس کا ہدف صرف چند جاپانی ادارے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ متعلقہ اقدامات صرف دوہری استعمال کی اشیاء کا احاطہ کرتے ہیں، جو چین اور جاپان کے درمیان معمول کے اقتصادی اور تجارتی تبادلوں کو متاثر نہیں کریں گے۔ اس لیے دیانت دارانہ طریقے سے کام کرنے والے اور قانون کی پاسداری کرنے والے جاپانی اداروں کو ان اقدامات کے حوالے سے کسی فکر کی ضرورت نہیں۔
Trending
- سابق انگلش آل راؤنڈر 91 برس کی عمر میں چل بسے
- اکشے کھنہ نے ممبئی کے مالابار ہل میں تقریباً ایک ارب کا گھر خرید لیا
- سونے کی قیمت میں 12ہزار روپے سے زائد کی بڑی کمی
- پاکستان کی آئی ٹی برآمدات سالانہ 20 فیصد ترقی کر رہی ہے، وفاقی وزیر
- اٹلی: نئے فٹبال اسٹیڈیم کی تعمیر کے منصوبے کی باضابطہ منظوری
- Iran uses Baahubali for diplomatic message Prabhas war video goes viral
- کپاس کی پیداوار میں تشویشناک حد تک کمی، اربوں ڈالر کی درآمد ضروری ہوگئی
- میر رضا کے قاتلوں پر آج تک پردہ ڈالا جا رہا ہے، وکیل جبران ناصر
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان
- ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد جہنم واصل