News Views Events
Apna Watan

نئے مالی سال کے آغاز پر ایل پی جی سستی ہو گئی

0

نئے مالی سال کے آغاز پر ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 67 روپے 33 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 241 روپے 43 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس کمی کے بعد  11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 794 روپے 5 کمی کے بعد 2848 روپے91 پیسے کا ہوگیا ہے۔

ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق جولائی کے لیے ہوگا۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.