News Views Events
Apna Watan

ویزا فراڈ میں ملوث ملزم کو 2 سال قیدِ بامشقت اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا

0


لاہور:

عدالت نے ویزا فراڈ میں ملوث ملزم کو 2 سال قیدِ بامشقت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے لاہور زون نے ویزا فراڈ کے مقدمے میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملزم محمد بوٹا کو سزا دلوا دی۔ اسپیشل کورٹ سنٹرل-II لاہور نے ملزم کو 2 سال قید بامشقت، 5 لاکھ روپے جرمانے اور متاثرہ شہری کو 3 لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے لاہور زون کے مطابق ملزم محمد بوٹا نے ایک شہری کو دبئی کے ورک ویزا کا جھانسہ دے کر اس سے 2 لاکھ 25 ہزار روپے وصول کیے تھے۔ اس معاملے پر ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 912/2017 تھانہ انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور میں درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے کی مضبوط تفتیش اور قانونی ٹیم کی مؤثر پیروی کے باعث مقدمہ اپنے منطقی انجام تک پہنچا۔ کیس کی پیروی ایف آئی اے کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل اقرا الطاف نے کی۔

عدالت نے فیصلہ سنانے کے بعد ملزم محمد بوٹا کو جیل بھیجنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.