بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے دفترِ اطلاعات نے ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔ قومی ادارۂ شماریات کے متعلقہ عہدیدار نے بتایا کہ رواں سال جنوری سے جولائی تک چین کی قومی معیشت مجموعی طور پر مستحکم رہی اور نئی اور بہتر سمت میں ترقی کا رجحان برقرار رہا۔جنوری سے جولائی تک ملک کی بڑے پیمانے کی صنعتی پیداوار میں سال بہ سال 5.3 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ خدماتی شعبے کی پیداواری سرگرمیوں کا اشاریہ 4.7 فیصد بڑھا۔ اشیاء اور خدمات کی مجموعی خوردہ فروخت میں 2.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دیہی گھرانوں کی سرمایہ کاری کو نکال کر قومی سطح پر مقررہ اثاثوں میں سرمایہ کاری 260 کھرب 32 ارب اور 80 کروڑ یوآن رہی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.7 فیصد کم ہے۔ تاہم دانشورانہ املاک سے متعلق مصنوعات میں سرمایہ کاری میں 9.1 فیصد اضافہ ہوا۔جنوری سے جولائی تک اشیا کی درآمد و برآمد کا مجموعی حجم 301 کھرب 26 ارب اور 40 کروڑ یوآن رہا، جو سال بہ سال 17.3 فیصد کا اضافہ ہے ۔ اس دوران برآمدات 174 کھرب اور 40 ارب یوآن رہیں، جن میں 14 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ درآمدات 126 کھرب 86 ارب اور 40 کروڑ یوآن رہیں، جو 22 فیصد زیادہ ہیں۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کی مشترکہ تعمیر میں شامل ممالک کے ساتھ درآمد و برآمد 15.5 فیصد بڑھی ۔اسی عرصے میں ملک کے شہری علاقوں میں سروے کی بنیاد پر بے روزگاری کی اوسط شرح 5.2 فیصد رہی۔ صارفی قیمتوں کے اشاریے میں سال بہ سال 0.9 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ پروڈیوسر پرائس انڈیکس کے اشاریے میں 1.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔قومی ادارۂ شماریات کے متعلقہ عہدیدار نے بتایا کہ جولائی میں کئی علاقوں میں بیرونِ ملک روانگی پر ٹیکس ریفنڈ کی اشیاء کی مالیت میں نمایاں اضافہ ہوا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ “چین کا سفر” کرنے والے غیر ملکی سیاحوں کی آمد کا رجحان مسلسل “چین میں خریداری” کے اضافے میں تبدیل ہو رہا ہے۔
Trending
- کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے: 5 زخمی ڈاکوؤں سمیت 6 ملزمان گرفتار، بھاری مالِ مسروقہ برآمد
- چینی صدر شی جن پھنگ سے ایکواڈور کے صدر ڈینیئل نوبوا کی ملاقات
- مکاؤ کے نئے پانچ سالہ منصوبے سے اعلیٰ معیار کی ترقی کے نئے دور کا آغاز
- عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں برقرار
- چانگ چھون ماڈرن میٹروپولیٹن ایریا ” فلم پلس کھپت سیزن” کا آغاز
- چین شہری اور دیہی علاقوں پر محیط تجارتی نیٹ ورک قائم کرے گا
- پشاور میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، ڈرائیور زخمی
- گال ٹیسٹ: پڈیکل کی شاندار سنچری، بھارت نے پہلی اننگز میں 462 رنز بنالیے
- چین کا عالمی سطح پر صحرائی زمینوں کی بحالی اور صحرا زدگی سے نمٹنے کے لیے “چینی حل” فراہم کرنے کا عزم
- قتل و غارت کی زمین پر ، “ڈریگن ریستوران” کا آگ جلا کر کھانا پکانے کا انتخاب