پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 851 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 85 ہزار 372 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1206 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
انڈیکس کی آج بلند ترین سطح ایک لاکھ 85 ہزار 668 رہی۔ حصص بازار میں آج 81 کروڑ شیئرز کے سودے 42 ارب روپے میں طے ہوئے، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 132 ارب روپے اضافے سے 20 ہزار 762 ارب روپے ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 84 ہزار 520 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
پی این پی