News Views Events
Apna Watan

دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، بابر اعظم کپتان مقرر

0

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دورے کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا، بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔

لاہور میں سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا۔

پاکستان کی 16 رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم کپتان، شان مسعود، امام الحق، اذان اویس ، عبداللّٰہ فضل، سلمان علی آغا، غازی غوری اور محمد رضوان شامل ہوں گے۔

اسکواڈ میں ساجد خان، علی عثمان، عامر جمال، محمد علی، محمد عباس، عبید شاہ، اویس ظفر اور خرم شہزاد بھی شامل ہیں۔

پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کے ساتھ دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی، ویسٹ انڈیز کے ساتھ ٹیسٹ سیریز 25 جولائی سے 6 اگست تک کھیلی جائے گی۔

پاکستان ٹیم انگلینڈ کے ساتھ تین ٹیسٹ میچز کھیلے گی، انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز 19 اگست سے 13 ستمبر تک کھیلی جائے گی۔

ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا گیا، انگلینڈ سیریز کے لیے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا گیا۔

سعود شکیل کو انگلینڈ سیریز کے لیے 17 ویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا، سعود شکیل کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی۔

ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے پاکستان کا 16 رکنی سکواڈ: 

بابر اعظم (کپتان) ، عامر جمال، عبداللہ فضل، علی عثمان، اذان اویس، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد علی، محمد رضوان، محمد اویس ظفر، محمد غازی غوری، ساجد خان، سلمان علی آغا، شان مسعود اور عبید شاہ۔

انگلینڈ سیریز کے لیے پاکستان کا 17 رکنی سکواڈ:

بابر اعظم (کپتان) ، عامر جمال، عبداللہ فضل، علی عثمان، اذان اویس، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد علی، محمد رضوان، محمد اویس ظفر، محمد غازی غوری، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل (فٹنس سے مشروط)، شان مسعود اور عبید شاہ۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.