News Views Events
Apna Watan

لاہور: راہ چلتی خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا اوباش ملزم گرفتار

0

لاہور میں مصطفیٰ ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے راہ چلتی خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کر لیا۔

لاہور پولیس نے 15 پر موصول ہونے والی کال پر فوری رسپانس دیتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور کارروائی کا آغاز کر دیا۔ سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم عدیل کو 6 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی صدر شاہ رخ خان نے بروقت گرفتاری پر ایس ایچ او عرفان اشرف اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کو ہراساں اور تنگ کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.