بیجنگ : چین کے صوبہ فوجیان کے شہر چھوان چو کے ضلع جن جیانگ میں واقع ایک جوتا ساز فیکٹری میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔واقعے کے بعد کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس حادثے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اہم ہدایات جاری کیں۔شی جن پھنگ نے ہدایت دی کہ لاپتا افراد کی تلاش اور ریسکیو کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رکھی جائیں، متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد اور دل جوئی کی جائے، حادثے کی وجوہات کا جلد از جلد تعین کیا جائے اور ذمہ دار افراد کا قانون کے مطابق سخت احتساب کیا جائے۔ شی جن پھنگ نے زور دیا کہ تمام علاقوں اور متعلقہ اداروں کو مختلف شعبوں میں موجود خطرات اور حفاظتی خامیوں کی جامع جانچ اور مؤثر تدارک کرنا چاہیے، صنعتی تحفظ سے متعلق تمام اقدامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے، بڑے اور سنگین حادثات کی مؤثر روک تھام کی جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
Trending
- کراچی میں بادلوں کے ڈیرے، مختلف علاقوں میں پھوار، موسم خوشگوار
- پاکستان میں ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول کی منظوری دے دی گئی
- جماعت اسلامی کے دھرنوں کا آٹھواں روز، 12 ربیع الاول کے بعد شٹر ڈاؤن اور لانگ مارچ کا اعلان
- آسٹریلیا سے ٹیسٹ میں شکست، 21 سال بعد بدترین ریکارڈ بنگلا دیش کے نام
- آزاد جموں و کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار، معمولات زندگی رواں دواں
- سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں ایک اور اسکواش ٹائیٹل جیت لیا
- خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارشیں، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
- پاکستان نے جاپان جونیئر اوپن اسکواش چیمپین شپ میں دو گولڈ میڈل جیت لیے
- کراچی؛ راہ گیر خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار
- قومی انڈر 19 ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ، انوسیبلز نے اسٹرائکرز کو شکست دے دی