لاہور: شوہر کا بیوی پر سرعام بہمانہ تشدد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ، ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم
لاہور میں شوہر کے بیوی پر سرعام بہمانہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لے کر ایس پی ماڈل ٹاؤن کو ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
کاہنہ پولیس نے ملزم کو ٹریس کرکے جھیڈو گاؤں سے گرفتار کر لیا، ملزم کی بیوی کو تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
ویڈیو میں ملزم کو سرعام بہمانہ تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزم نے گھریلو ناچاقی کے باعث خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
https://img.express.pk/media/videos/torture (2).mp4
پی این پی