News Views Events
Apna Watan

حکومت نے رائس ایکسپورٹرز کیلئے رعایتی اسکیم میں 3 ماہ کی توسیع کر دی

0

وفاقی حکومت نے چاول کے ایکسپورٹرز کے لیے رعایتی اسکیم میں 3 ماہ کی توسیع کر دی۔ 

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے 20 ارب روپے کے ڈرا بیک اسکیم میں 2 فیصدکی اضافی رعایت بھی دے دی۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پاکستانی چاول کی قیمتیں بھارتی چاول کے برابر کرنے کے لیے رعایت دی گئی، وزارت تجارت نے ڈیوٹی ڈرا بیک اسکیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق چاول کے ایکسپورٹرز کے لیے باسمتی چاول پر 9 فیصد رعایتی ڈیوٹی ڈرا بیک ہوگا، ایکسپورٹرز کو نان باسمتی چاول پر رعایتی ڈیوٹی ڈرابیک 3 سے بڑھا کر 5 فیصد کر دی گئی۔ 

ڈیوٹیز میں رعایت کی مدت 30 جون سے بڑھا کر 30 ستمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.