رومن پاول نے حارث رؤف کو لگاتار چار چھکے لگا دیے، ویڈیو وائرل
میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) 2026 کے پہلے کوالیفائر میں لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سان فرانسسکو یونی کارنز کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں سان فرانسسکو کے کپتان میتھیو شارٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
لاس اینجلس کی جانب سے کولن منرو نے 44 گیندوں پر 51 رنز اور آندرے رسل نے 41 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تاہم میچ کا رخ روومن پاول نے بدل دیا۔
انہوں نے صرف 15 گیندوں پر دھواں دار نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے آخری اوورز میں مسلسل چھکوں کی برسات کی اور ٹیم کا مجموعہ 187 رنز تک پہنچا دیا۔
اس دوران انہوں نے 19ویں اوور میں حارث رؤف کو لگاتار 4 چھکے بھی لگائے۔
Rovman Powell was a force to be reckoned with today 🌪️ Not only did he hit the longest six (344ft), he also smashed the fastest 50 in MLC history ☄️ pic.twitter.com/23PbjPJMJo
— Cognizant Major League Cricket (@MLCricket) July 15, 2026
ہدف کے تعاقب میں سان فرانسسکو کے کپتان میتھیو شارٹ نے 62 گیندوں پر ناقابل شکست 94 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی لیکن وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔
سان فرانسسکو کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بناسکی۔
پی این پی