News Views Events
Apna Watan

عالمی بازار میں فی اونس سونا 4 ہزار ڈالر سے نیچے، پاکستان میں بڑی کمی ہوگئی

0

فوٹو: فائل

عالمی بازار میں سونے کا فی اونس بھاؤ چار ہزار ڈالر سے نیچے آگیا ہے، پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاو 36 ڈالر کم ہو کر 3 ہزار 994 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

اسی طرح ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 21 ہزار 836 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا دام 3 ہزار 86 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 61 ہزار 656 روپے ہے۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.