اسلام آباد:: نیشنل کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ (این سی آر سی) کی چیئرپرسن عائشہ رضا فاروق نے پاکستان میں پرتگال کے سفیر عزت مآب پاؤلو میگوئل گوئڈس ڈومنگیوس سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران کمیشن کے مینڈیٹ اور پاکستان بھر میں بچوں کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرپرسن نے بچوں کے تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے، پالیسی اور قانون سازی میں اصلاحات کو آگے بڑھانے، ادارہ جاتی ترقی کے فروغ اور بچوں کے حقوق سے متعلق نگرانی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے کمیشن کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔
دونوں جانب سے پاکستان میں بچوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے مزید فروغ کے لیے باہمی تعاون کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔