امریکی دوہری شہریت رکھنے والوں کیلئے اہم سفری ہدایت
نیویارک (پی این پی) یوایس سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی نے امریکی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کیلئے اہم سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے
واضح کیا ہے کہ تمام امریکی شہری خواہ وہ کسی دوسرے ملک کی شہریت رکھتے ہوں امریکہ میں داخل ہوتے وقت اور امریکہ سے روانگی کے وقت صرف ویلڈ یوایس پاسپورٹ استعمال کرنے کے پابند ہیں ـیوایس سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی حکام کے مطابق یہ قانون بالغ افراد کے ساتھ ساتھ بچوں پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوگاـدوہری شہریت رکھنے والے امریکی شہری امریکی سفر کیلئے اپنے غیر ملکی پاسپورٹ پر الیکٹرانک سسٹم فار ٹریول اتھرائزیشن (ESTA)اس کے بارے میں بھی انہوں نے ہدایت جاری کی ہے ESTAاگر آپ حاصل کرتے ہیں وہ آپ نے غیر ملکی پاسپورٹ پر حاصل نہیں کرنا بلکہ امریکی پاسپورٹ پر حاصل کرنا ہےـ ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کی جانب سے خبردار کیاگیا ہے ایسے افراد کی ESTAدرخواستیں معمول کے مطابق مسترد یا منسوخ ِکر دی جاتی ہیں ـامریکی حکام نے بیرون ملک مقیم امریکی شہریوں کو بھی مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ امریکہ کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو روانگی سے پہلے وہ اپنے امریکی پاسپورٹ کی معیاد ضرور چیک کرلیں اگر پاسپورٹ آپ کا ایکسپائر ہونے والا ہے چھ ماہ سے کم عرصہ رہ گیا ہے تو اپنے پاسپورٹ کو ضرور رنیوکروائیں ـ
آپ کا پاسپورٹ ویلڈ ہونا چاہئے بہت سے ممالک وہ تقاضا کرتے ہیں کہ ان کے ملک میں جب آپ آ جا رہے ہیں تو آپ کے پاس کم ازکم چھ ماہ کا ویلڈ پاسپورٹ ہونا چاہئےـوائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے ایکس پر ایک پوسٹ کیا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے آنے والے جو فارن سٹوڈنٹ ہیں ان کو چار سال لیگل سٹے کی اجازت دی جائے گیـکیرولین کے مطابق اس اقدام کا مقصد قانون سقم کو ختم کرنا ہے کہ جس کی وجہ سے بعض فارن سٹوڈنٹ جب امریکہ میں آجاتے تھے وہ یہاں غیرمعینہ مدت تک یہاں قیام کرتے ہیں اب فارن سٹوڈنٹ کو چار سال کیلئے قیام کی اجازت ہو گی ـچار سال کے بعد انہیں دوبارہ پٹیشن فائل کرسکتے ہیںـ
پی این پی
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.