پاکستانی شہری نے ابوظہبی میں ایک کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی
ابو ظہبی (پی این پی)بوظہبی میں پاکستانی شہری شوکت آفتاب نے لاٹری میں ایک کروڑ 50 لاکھ درہم کا بڑا انعام جیت لیا۔
لاٹری انتظامیہ نے 64 سالہ شوکت آفتاب کو پاکستان فون کرکے خوشخبری سنائی تو انہوں نے اسے فراڈ کال سمجھتے ہوئے یقین نہیں کیا۔انتظامیہ نے شوکت آفتاب کو لاٹری کی ویب سائٹ پر اپنا ٹکٹ نمبر چیک کرنے کا کہاجس کے بعد انہیں اپنی کامیابی کا یقین ہوا۔حکام کے مطابق شوکت آفتاب گزشتہ 15 سال سے باقاعدگی سے لاٹری ٹکٹ خرید رہے تھے اور بالآخر ان کی قسمت جاگ اٹھی۔اسی لاٹری کی قرعہ اندازی میں 4 بھارتی شہریوں اور ایک بنگلادیشی شہری نے بھی ایک، ایک لاکھ درہم کا انعام جیتا۔
پی این پی
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.