جنگ کے دوران ایک گھنٹہ بھی تیل برآمدات نہیں رکیں، ایرانی وزیر کا اہم انکشاف
تہران(پی این پی) ایران کے پٹرولیم وزیر محسن پاک نژاد نے دعوی کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ 40 روزہ جنگ کے دوران ایران کی خام تیل کی برآمدات ایک گھنٹے کے لیے بھی بند نہیں ہوئیں۔
سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق محسن پاک نژاد نے کہا کہ 28 فروری سے عارضی جنگ بندی تک جنگی حالات، تیل و گیس کی تنصیبات پر حملوں اور شدید لاجسٹک مشکلات کے باوجود ایران نے خام تیل کی برآمدات جاری رکھیں۔ایرانی وزیر کے مطابق امریکی کارروائیوں اور اس کے بعد پیدا ہونے والی بحری ناکا بندی نے تیل کی ترسیل کو مشکل بنایا، تاہم اس کے باوجود ایران کی تیل برآمدات میں مکمل تعطل نہیں آیا۔
پی این پی
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.