ٹورنٹو (انٹرنیشنل ڈیسک ) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں واقع امریکی قونصل خانے پر گزشتہ روز فائرنگ کی گئی۔ یہ رواں سال اس عمارت پر ہونے والا دوسرا حملہ ہے۔
ٹورنٹو پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صبح تقریباً 4 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا۔ ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس اہلکار نے گولیوں کی آواز سننے کے بعد دیکھا کہ بغیر نمبر پلیٹ والی ایک سفید رنگ کی گاڑی تیز رفتاری سے موقع سے فرار ہو رہی ہے۔ فضائی معاونت کی عدم دستیابی اور مشتبہ گاڑی کی تیز رفتاری کے باعث پولیس نے ہائی وے کے قریب اس کا تعاقب روک دیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں قونصل خانے کی بیرونی دیوار کو نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یاد رہے کہ رواں سال 10 مارچ کو بھی ٹورنٹو میں واقع امریکی قونصل خانہ فائرنگ کا نشانہ بنا تھا۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا تھا، جبکہ قونصل خانے کے اطراف اضافی سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات کیے گئے تھے۔
Trending
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن
- 26ویں چائنا انٹرنیشنل فیئر فار انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ میں چین میں سرمایہ کاری کے بڑھتے مواقع نمایاں
- امریکا فوری طور پر چین کے خلاف جاسوسی سرگرمیاں بند کرے، چینی وزارت تجارت
- چینی صدر برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچ گئے
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔