پاکستان کو صرف برآمدات نہیں بلکہ عالمی سطح پر مسابقت کے رحجانات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، صدر فاٹی
فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ تحسین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں مستقل مسابقت ہی حقیقی کامیابی کی ضمانت ہے، پاکستان کو ٹیکنالوجی، جدت اور ویلیو ایڈڈ برآمدات کی طرف بڑھنا ہوگا، عالمی تجارتی تقاضے پاکستان سے جدید برآمدی حکمت عملی کا تقاضہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ نئی منڈیاں تلاش کرنے سے نہیں بلکہ عالمی معیار پر پورا اترنے سے ہوگا، عالمی منڈی میں جگہ برقرار رکھنے کے لیے ٹیکنالوجی اور جدت پر سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل کی تجارت مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل معیشت کے گرد گھوم رہی ہے۔ پاکستان کے پاس بہترین صلاحیت، نوجوان افرادی قوت اور صنعتی بنیاد موجود ہے۔
شیخ تحسین نے کہا کہ پاکستان کو مستقبل کی تجارتی تقاضوں کے مطابق خود کو تیار کرنا ہوگا، عالمی خریدار اب صرف قیمت نہیں بلکہ معیار، پائیداری، ٹیکنالوجی اور بروقت ترسیل کو ترجیح دیتے ہیں۔
فباٹی کے صدر نے کہا کہ پاکستان کی آئندہ تجارتی پالیسی کا محور ایکسپورٹ کمپیٹیٹیونس ہونا چاہیے۔
پی این پی