فلوریڈا : نیو جرسی کے ٹریٹن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے نیو یارک واریئرز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی ٹرائیٹن کی جانب سے جیسی رائیڈر 12 گیندوں پر 38 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ بارش کی وجہ سے کھیل کو پانچ اوورز کے سائیڈ مقابلے تک محدود کر دیا گیا تھا۔
میچ نے پاکستانی کھلاڑیوں شاہد آفریدی اور کامران اکمل نے بھی شاندار اننگز کھیلی اور باالترتیب 37 اور 27 رنز بنائے اور دونوں آؤٹ نہیں ہوئے۔
نیو یارک واریئرز نے پہلے بیٹنگ کی کامران اکمل اور رچرڈ لیوی نے اننگز کا آغاز کیا۔
پلنکٹ نے دوسرے اوور میں لیوی کو 16 اور تلکارتنے دلشان کو ایک رن پر آؤٹ کیا۔ جس کے بعد شاہد آفریدی ساتھ دینے آئے اور شاندار اننگز کھیلی ۔ عمر اکمل اور آفریدی نے تیزرفتاری سے رنز بنانے کی کوشش کی۔
اپنی بڑی سنچریوں کے لیے مشہور آفریدی نے آخری اوور میں چوکے کی برسات کرکے وارئیرز کو 5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز تک پہنچا دیا۔
جواب میں نیو جرسی کے ٹرائیٹن نے جیسی رائیڈر اور یوسف پٹھان کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا جس میں انہوں نے شروع سے ہی گیند بازوں کا بھرپور مقابلہ اور دوسرے اوور کے اختتام پر اسکور 44 رنز تک پہنچادیا اس وقت کوئی کھلاڑی آوٹ نہیں ہوا تھا۔
اننگز کے درمیان میں جیروم ٹیلر نے رائیڈر کو 38 رنز پر آؤٹ کیا ان کا کیچ وکٹوں کے پیچھے عمر اکمل نے پکڑا ۔ اس کے بعد کرس بارنویل آئے اور 2 چھکوں سے اننگز کی شروعات کی ۔ آخری دو اوورز میں ٹرائیٹنز کو جیت کے لیے 23 رنز درکار تھے۔
بارن ویل نے اس کے بعد سے تیزی سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا آخری اوور میں 9 رنز درکار تھے۔ میچ کا اختتام یوسف پٹھان نے چھکا مارکر کیا۔
Trending
- لاہور میں 3 بین الاقوامی ایونٹس: 150 ملین ڈالر کی کاروباری سرگرمیاں متوقع
- میر رضا قتل کیس؛ بزنس پارٹنر اور وینڈر کے نام پولیس چالان میں شامل نہیں
- انگلینڈ سے شکست کے بعد کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا
- حمیرا بانو نے عثمان پیرزادہ سے شادی کی تردید کر دی، اصلی شوہر کون؟ تصاویر سامنے آگئیں
- وزیراعظم ٹاسک فورس کی بحری اصلاحات، میری ٹائم شعبے میں نمایاں کامیابیاں
- مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی انتقال کرگئے
- عارف سعید اسلامک سالیڈیرٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن منتخب
- آئمہ بیگ کی خود کو سنگل قرار دینے کے بعد دوسرے موقع اور وفاداری پر معنی خیز پوسٹ
- پیٹرولیم مصنوعات مسلسل مہنگی: گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ
- سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث پاکستان بھر میں فضائی آپریشن شدید متاثر