کنمنگ(شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان کی چھوجنگ نارمل یونیورسٹی میں وسیع و عریض جنگلات سے گھرے ہوئے میدان میں سمانتھا چندر ناتھ کرونارتھنا تحقیق میں مصروف اپنے طلباء کے ساتھ جنگلی کھمبیاں جمع کرنے میں مصروف ہیں۔
یونیورسٹی کے سکول آف بائیولوجیکل ریسورسز اینڈ فوڈ انجینئرنگ کے پروفیسر کرونارتھنا کا تعلق سری لنکا کے دوسرے سب سے بڑے شہر کینڈی سے ہے۔ اپنے آبائی شہر میں پیراڈینیہ رائل بوٹینک گارڈنز میں اگنے والی بے شمار کھمبیوں کو شروع سے ہی دیکھنے کی وجہ سے ان کا مشروم کا ماہر بننے کا خواب پختہ ہوتا گیا۔
اپنے شوق کو پورا کرنے کے لیے کرونارتھنا 2012 میں یوننان کے جنگلی کھمبیوں کے وسیع میدانوں میں آئے۔چین کے اس صوبے میں تقریباً 900 جنگلی خوردنی مشروم کی اقسام پائی جاتی ہیں جو اس ملک کی جنگلی خوردنی مشروم کی کل اقسام کا تقریباً 90 فیصد ہے۔یوننان میں ایک دہائی سے زیادہ وقت گزارنے کے بعد، کرونارتھناکہتے ہیں کہ وہ "سری لنکا میں پیدا ہونے والی اس مشروم کی طرح ہیں جس نے یوننان میں پرورش پائی "ہے۔
کرونارتھنا کا یوننان کا سفر اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے کنمنگ انسٹی ٹیوٹ آف باٹنی سے پوسٹ ڈاکٹریٹ تحقیق کی۔ اس کی تحقیق بنیادی طور پر درجہ بندی، ارتقائی حیاتیات اور خوردنی فنگس گھریلو استعمال پر مشتمل تھی۔ یوننان کے جنگلی کھمبیوں کومزید سمجھنے کی خاطروہ شی شوانگ بنا پہنچے جہاں انھوں نے مسلسل تین ماہ اس کے پہاڑوں اور جنگلات سے گزرتے ہوئے، تحقیقی مقاصد کے لیے جنگلی کھمبیوں کو اکٹھا کیا۔ کرونارتھنا نے کہاکہ وہ وقت ناقابل فراموش تھا جب انہوں نے فنگل تحقیق کے لیے یوننان میں رہنے کا ارادہ کیا، انہوں نے مزید کہا کہ یوننان میں ان کی آمد کے بعد جنگلی کھمبیوں کے بارے میں ان کے علم میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے۔
Trending
- وفاقی بجٹ میں سولر پینلز، اسٹیشنری اور اسٹاک مارکیٹ ٹیکس برقرار رکھنے کا فیصلہ
- پاکستان فٹبال کی تاریخی فتح نئی، کامیابیوں کا آغاز ہے
- ماہرہ خان کی شاہ چارلس سے ملاقات، برطانیہ کے بادشاہ نے فلاحی کاموں کو بھی سراہا
- غیر قانونی سگریٹوں کے کاروبار پر قابو پانے کیلیے بجٹ میں اہم اقدامات کا فیصلہ
- مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہریوں کا ایک بار پھر پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار
- وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا قومی کھیل ہاکی کی بحالی کیلئے بڑا اقدام
- اداکارہ مومنہ اقبال اور مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں، رمشا اقبال
- پنجاب حکومت کا 500 ارب روپے ریونیو ہدف، 12 اداروں سے سرکاری پراپرٹیز کی تفصیلات طلب
- کراچی میں شدید گرم و مرطوب موسم برقرار، پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- افریقی فٹبال ریفری کو امریکا نے ملک میں داخل ہونے سے روک دیا، وطن واپسی پر شاندار استقبال