سائفر کیس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ سنا دیا۔شاہ محمود قریشی کا چار روزہ جسمانی منظور کر لیا گیا۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد میں سائفر سے متعلق کیس کی سماعت آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات کر رہے ہیں۔ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
دوسری جانب شاہ محمود قریشی کے وکیل شعیب شاہین نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کر دی، سماعت کے دوران جج ابوالحسنات نے غیرمتعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے نکال دیا اور سائفر کیس کی سماعت ان کیمرا کر دی گئی۔
ج ابوالحسنات نے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا معاملہ ہے، غیرمتعلقہ افراد باہر چلے جائیں، کمرہ عدالت میں صرف وکلاء شعیب شاہین، انتظار پنجوتھا، گوہر علی اور علی بخاری موجود رہے۔
عدالت نے سماعت کے بعد شاہ محمود قریشی کے ریمانڈ سے متعلق فیصلہ سنادیا۔شاہ محمود قریشی کو 4دن کےلئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔
Trending
- شاداب خان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری ہیٹ ٹرک
- جاپان میں بیسویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
- امن مشنز کو مزید حقیقت پسندانہ، موثر اور پائیدار بنانے کے لیے تیارہیں ،چین
- 41 سال کی عمر میں حمل: ماہرہ خان کو ’بوڑھی خاتون‘ کہنے پر ٹی وی چینل شدید تنقید کی زد میں
- انگولا اور چین کے درمیان تعلقات مسلسل ترقی کر رہے ہیں، اسپیکر انگولا
- نام نہاد رضاکارانہ برآمدی پابندیاں ڈبلیو ٹی او کے قوانین اور مارکیٹ کی معیشت کے اصولوں اور منصفانہ مسابقت کی خلاف ورزی ہیں، چینی وزارت تجارت
- چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات کا اگلا دور 19 سے 23 ستمبر تک امریکہ میں ہو گا
- پاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ
- ایشین گیمز: منیبہ علی والدہ کی علالت کے باعث ٹیم چھوڑ کر وطن واپس آگئیں
- بصارت سے محروم 15 سالہ فواد عالم پاکستان گاٹ ٹیلنٹ کے پہلے تاریخی ونر بن گئے