News Views Events
Apna Watan

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ میں رابطہ، بحیرہ احمر اور باب المندب سے متعلق گفتگو

0


اسلام آباد:

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں خطے کی صورتحال پر اہم بات چیت ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر خیالات کا تبادلہ کیا، بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں حالیہ صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

 

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماوٴں نے فلسطین کی سنگین صورتحال، مشرقی یروشلم کے حوالے سے عرب اور اسلامی ممالک کا اجلاس بلانے کی تجویز کا خیرمقدم کیا، فریقین نے آئندہ بھی قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.