News Views Events
Apna Watan

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، وزارت خزانہ کی رپورٹ

0

وفاقی وزارت خزانہ نے ملکی معیشت سے متعلق ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان میں مہنگائی کا دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2026 میں مہنگائی 9 سے 10 فیصد رہنے کا امکان ہے، امریکا، ایران کشیدگی عالمی توانائی قیمتوں اور مالیاتی منڈیوں کیلئے خطرہ ہے۔ 

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025-26 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 33.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، غیر ملکی سرمایہ کاری2.477 ارب ڈالر سے کم ہوکر 1.636 ارب ڈالر رہ گئی، جون 2026 میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری صرف 13.5 ملین ڈالر رہی۔ 

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025-26 میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 3.6 ارب ڈالر رہی، مالی سال 2025-26 میں ملکی برآمدات 4.6 فیصد کمی سے 30.8 ارب ڈالر رہیں، ترسیلات زر مالی سال 2025-26 میں 41.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ 

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 8.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 17 جولائی تک پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 22.7 ارب ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر 17.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ 

پورٹ کے مطابق جون 2026 میں مہنگائی 11.1 فیصد رہی، مئی میں شرح 11.7 فیصد تھی، مالی سال 2025-26 میں اوسط مہنگائی 7.1 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ 

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق بارشوں کی کمی سے خریف فصلوں کو پانی کی کمی کے خطرہ کا سامنا ہوسکتا ہے، کم بارشوں سے کپاس، چاول، گنے اور مکئی کی فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق جولائی تا مئی بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.8 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوئی، مالی سال 2025-26 میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 13.01 ٹریلین روپے رہیں۔ ٹیکس وصولیوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.8 فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا مئی مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 1.6 فیصد تک محدود رہا۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.