News Views Events
Apna Watan

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

0

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں  کمی کردی گئی۔ پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت  392روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 12پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 336 روپے 3 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 1 روپے 22 پیسے سستا کر دیا گیا، جس کے بعد  مٹی کے تیل کی نئی قیمت 305روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں یکم سے 3 اگست کے لیے ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔

علم میں رہے کہ 31 جولائی کیلئے ڈیزل 2 روپے 42 پیسے فی لیٹر مہنگا جبکہ پیٹرول 1 روپے 9 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.