بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے عالمی صارفین میں کیے گئے ایک سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ 86.1 فیصد شرکاء کے نزدیک چین کی گرمیوں کی معیشت کی سرگرمیاں محض مقامی صارفین کی موسمی کھپت تک محدود نہیں، بلکہ یہ اس حقیقت کی عکاسی کرتی ہیں کہ چین کی وسیع مارکیٹ عالمی معیشت کو نئی توانائی فراہم کر رہی ہے۔رواں سال چین نے ٹرانزٹ ویزا پالیسی کو مزید مؤثر بنایا، جس کے نتیجے میں بین الاقوامی سیاحوں کو سفر اور خریداری کی زیادہ آسان اور مؤثر سہولتیں میسر آئیں۔ سروے کے مطابق 89.5 فیصد شرکاء کا کہنا ہے کہ چین ترقی کے ثمرات دنیا کے ساتھ بانٹنے کے لیے کھلے پن کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جبکہ 95.8 فیصد شرکاء کے مطابق چین تیزی سے “دنیا کی فیکٹری” سے “دنیا کی مارکیٹ” میں تبدیل ہو رہا ہے۔ دوسری جانب چین میں تیار کردہ ایئر کنڈیشنرز، پنکھے، آئس میکرز اور گرمیوں میں استعمال ہونے والی دیگر مصنوعات کی بیرونِ ملک مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، یہاں تک کہ بعض مصنوعات کی طلب، رسد سے بھی بڑھ چکی ہے۔ اس حوالے سے 80.1 فیصد شرکاء کا خیال ہے کہ چینی کمپنیاں عالمی موسمی تبدیلیوں اور صارفین کی ضروریات کو بروقت سمجھتے ہوئے اپنی مصنوعات کو تیزی سے اپ ڈیٹ کرتی ہیں، جبکہ 88.2 فیصد شرکاء کے مطابق چین کی گرمیوں کی معیشت عالمی معیشت میں مزید استحکام اور نئی توانائی پیدا کر رہی ہے۔یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی زبانوں کے پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا، جس میں 24 گھنٹوں کے دوران 4,524 صارفین نے حصہ لیا اور اپنی آرا کا اظہار کیا۔
Trending
- پیٹرول سستا، ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا
- سعودی عرب میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دیدی گئی
- 10 روپے کے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ کی افواہیں بےبنیاد ہیں، اسٹیٹ بنک
- یورو نوٹس کی رقم ملنے سے ملکی زر مبادلہ ذخائر بڑھ گئے
- زمبابوے کے بلے باز برینڈن ٹیلر نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا
- سی پیک منصوبہ پاکستانی خواتین کو رکاوٹیں توڑنے اور نئی پیشہ ورانہ بلندیوں تک پہنچنے میں مدد کر رہا ہے
- چین پاکستان مشترکہ تربیتی مرکز پاکستان میں نئی توانائی کی گاڑیوں کے شعبے کے لیے ہنرمند افراد کی تیاری میں کوشاں
- چین کا یمن کے تمام فریقوں سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ
- امریکی فیڈرل ریزرو نے وفاقی فنڈز کی شرح ہدف کی حد میں 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کر دیا
- چین سلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر لانگ آرم دائرہ اختیار کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ