News Views Events
Apna Watan

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

0

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اوگرا نے 4 اگست کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 8 پیسے کی کمی کی ہے۔

حالیہ کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 331 روپے 95 پیسے پر پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 45 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد قیمت 389 روپے 93 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے کل رات بارہ بجے تک ہوگا۔

 



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.