کیلیفورنیا نائٹس نے بارش سے متاثرہ میچ میں نیو جرسی ٹرائیٹن کو 24 رنز سے شکست دیکر یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ کیلیفورنیا نائٹس نے اپنے پانچ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 76 رنز بنائے اور نیو جرسی ٹرائیٹن 52 رنز پر محدود کرکے اسے مقابلے سے باہر کردیا ۔ پون سویال نے یوسف پٹھان کو پہلے اوور میں صرف 4 رنز پر آؤٹ کیا تاہم کرس بارنویل نے نیو جرسی کی اننگز کو دو چوکے لگا کر آگے بڑھایا۔ بارنویل نے اپنی ٹیم کے لئے باؤنڈریز کا سلسلہ جاری رکھا اور 4 اوورز میں ٹیم کا اسکور 45 رنز پر پہنچادیا اس وقت اس سکور پر اس کا صرف ایک کھلاڑی آوٹ ہوا تھا۔ تاہم بین لافلن نے آخری اوور میں دو وکٹیں حاصل کیں اور کیلیفورنیا نائٹس کو اگلے مرحلے میں پہنچادیا۔ اس سے قبل نیو جرسی ٹرائیٹن نے ٹاس جیت کر کیلیفورنیا نائٹس کو بیٹنگ میں شامل کیا۔ ایشلے نرس اور ایرون فنچ نے پہلے اوور میں 21 رنز بناکر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم تاہم فنچ اگلے ہی اوور میں لیام پلنکٹ کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔اس کے بعد عرفان پٹھان اور ایشلے نرس نے 45 رنز کی شاندار شراکت قائم کی جس کی بدولت ٹیم نے مقررہ 5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 76 رنز بنائے۔ پٹھان 13 گیندوں پر 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ نرس 10 گیندوں پر 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔
Trending
- مائیکل جیکسن کا 2700 ایکڑ کا نَورلینڈ، ذاتی چڑیا گھر اور تھیم پارک
- عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
- بے نظیر کو چہرہ دکھانے کے دعویدار آج اپنے حلقے کے زندہ عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں، ایم کیو ایم
- پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو 177 رنز سے شکست دے دی
- نیہا ککڑ کا سنیدھی چوہان کو جواب، ریئلٹی شوز فیک کہنے پر کیا کہا؟
- آٹو پالیسی، نئی انرجی گاڑیوں پر بڑے ٹیکس ریلیف کی منظوری
- کراچی، بھیم پورا میں گٹر میں کام کے دوران بہیوش ہونے والے 2 خاکروب جاں بحق
- 11ویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں پاکستان کا خصوصی اسٹال، تجارتی، سرمایہ کاری مواقع کی نمائش
- پیٹرول اور ڈیزل آج پھر مہنگا کردیا گیا
- 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا