بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے دفترِ اطلاعات نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں مقامی مارکیٹس کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور کاؤنٹی سطح پر کھپت کو فعال بنانے سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔وزارتِ تجارت کے متعلقہ عہدہ دار نے بتایا کہ کاؤنٹی اور قصبہ سطح کی کھپت کا صارفی اشیا کی مجموعی خوردہ فروخت میں حصہ مسلسل بڑھ رہا ہے اور یہ کھپت میں اضافے کے لیے سب سے اہم ممکنہ ذریعہ بن چکا ہے۔
اسی روز وزارتِ تجارت سمیت 9 محکموں نے “مقامی مارکیٹس کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے اور کاؤنٹی سطح پر کھپت کو فعال بنانے کے حوالے سے آراء” جاری کیں۔کاؤنٹی سطح کے تجارتی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے موجودہ تجارتی سہولتوں کی تجدید میں تیزی لانے، تجارتی مراکز کی ترتیب کو بہتر بنانے، تجارتی خدمات سے متعلق سہولیات کو مکمل کرنے اور غیر استعمال شدہ وسائل و اثاثوں کو فعال بنانے کی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔
کاؤنٹی سطح پر کھپت کی اشیا اور خدمات کو متنوع بنانے کے لیے چین اسٹورز اور دیگر سلسلہ وار کاروباری اداروں کو مقامی مارکیٹوں میں اپنی سرگرمیاں تیز کرنے، مقامی برانڈز کو جدت کے ساتھ ترقی دینے اور مقامی حالات کے مطابق نئی کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
Trending
- کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے: 5 زخمی ڈاکوؤں سمیت 6 ملزمان گرفتار، بھاری مالِ مسروقہ برآمد
- چینی صدر شی جن پھنگ سے ایکواڈور کے صدر ڈینیئل نوبوا کی ملاقات
- مکاؤ کے نئے پانچ سالہ منصوبے سے اعلیٰ معیار کی ترقی کے نئے دور کا آغاز
- عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں برقرار
- چانگ چھون ماڈرن میٹروپولیٹن ایریا ” فلم پلس کھپت سیزن” کا آغاز
- چین شہری اور دیہی علاقوں پر محیط تجارتی نیٹ ورک قائم کرے گا
- پشاور میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، ڈرائیور زخمی
- گال ٹیسٹ: پڈیکل کی شاندار سنچری، بھارت نے پہلی اننگز میں 462 رنز بنالیے
- چین کا عالمی سطح پر صحرائی زمینوں کی بحالی اور صحرا زدگی سے نمٹنے کے لیے “چینی حل” فراہم کرنے کا عزم
- قتل و غارت کی زمین پر ، “ڈریگن ریستوران” کا آگ جلا کر کھانا پکانے کا انتخاب
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔