امریکا نے پاسداران انقلاب سے منسلک تین اداروں پر عائد پابندیاں ختم کردیں
واشنگٹن(پی این پی)امریکا نے ایران کے پاسداران انقلاب سے مبینہ طور پر منسلک تین اداروں پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں،
جس کی تصدیق امریکی وزارت خزانہ نے کر دی۔امریکی وزارت خزانہ کے مطابق ایران سے وابستہ بعض فضائی اداروں پر دہشت گردی کے انسداد سے متعلق عائد پابندیاں واپس لے لی گئی ہیں، یہ پابندیاں ان اداروں پر پاسدارانِ انقلاب سے مبینہ تعلق کے الزام میں عائد کی گئی تھیں۔پابندیاں ختم کیے جانے کی خبر کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی دیکھنے میں آئی، امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی)خام تیل 75.06ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ خام تیل 78.83ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔ماہرین کے مطابق پابندیوں میں نرمی کی خبر نے عالمی توانائی منڈی میں رسد سے متعلق توقعات کو تقویت دی، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں پر مزید دبا دیکھنے میں آیا۔
پی این پی
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.