فری لانسرز کو سہولتیں دے کر ترسیلاتِ زر کو بڑھایا، گورنر اسٹیٹ بینک
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے فری لانسرز کو سہولتیں دے کر ترسیلاتِ زر کو بڑھایا۔
کراچی میں تقریب سے بذریعہ وڈیو لنک خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسلامی بینکاری کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کر رکھی ہے، حکومت کے ساتھ مل کر اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے کام جاری ہے۔
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ کا کہنا تھا یکم جنوری 2028 سے مقامی بینک شریعہ اصولوں پر مبنی خدمات فراہم کریں گے۔
وزیرِ مملکت بلال بن ثاقب نے کہا کہ اب اے آئی پیداواری صلاحیت کو بڑھا رہی ہے، ٹیکنالوجی از خود اچھی بری نہیں ہوتی، اس کا استعمال ہوتا ہے۔
ممتاز عالم دین مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا ملکی معیشت کا حال یہ ہے کہ صوبوں کے حصے اور سود کی ادائیگی کے بعد کچھ بچتا نہیں۔
مولانا بشیر فاروقی نے کہا کہ حکومت سودی نظام ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں، ہم روایتی بینکوں کے ایک لاکھ عملے کی تربیت کرنے کو تیار ہیں۔
پی این پی