بیجنگ: چھانگ عہ پروگرام اور دیگر سائنسی منصوبوں سے حاصل ہونے والے تازہ ترین تحقیقی نتائج کی بنیاد پر، چین کی ایک سائنسی تحقیقی ٹیم نے ایک سے پچاس لاکھ کے پیمانے پر چاند کے مکمل ارضیاتی نقشے کا نیا ورژن تیار کر لیا ہے۔ مرکزی نقشہ تقریباً 280 سینٹی میٹر لمبا اور 120 سینٹی میٹر چوڑا ہے، جبکہ اس کے ساتھ قطب شمالی اور قطب جنوبی کے الگ ارضیاتی نقشے بھی شامل کیے گئے ہیں۔ اس نقشے میں 13 ہزار سے زائد شہابی اثر سے بننے والے گڑھوں اور 81 اثراتی طاسوں کی درست نشاندہی کی گئی ہے، جن کی 14 اقسام کے ارضیاتی ڈھانچوں اور 17 اقسام کی چٹانوں میں درجہ بندی کی گئی ہے۔چائنیز اکیڈمی آف جیولوجیکل سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف جیولوجی کے ڈائریکٹر یانگ جی مِینگ نے کہا کہ چاند کے مکمل ارضیاتی نقشے کے اس نئے ورژن کا اجراء، چین کے مستقبل کے بین الاقوامی قمری تحقیقی اسٹیشن کی تعمیر، لینڈنگ سائٹس کے انتخاب اور گہرے خلائی مشنوں کے لیے اہم سائنسی بنیاد فراہم کرے گا۔ ان کے مطابق یہ منصوبہ نظامِ شمسی کے ارتقا سے متعلق انسانی تحقیق میں بھی چین کی ایک اہم سائنسی پیش رفت ہے۔
Trending
- ایشیا کپ کی ٹرافیاں کب ملیں گی؟ بی سی سی آئی سیکریٹری کا انکشاف
- بھارت کا دوغلا چہرہ، پاکستان کے سیکیورٹی خدشات کے باوجود وینیو تبدیلی سے انکار
- انگلش فاسٹ بولر برائیڈن کارس کو پولیس تحقیقات میں بڑا ریلیف مل گیا
- کرسٹیانو رونالڈو کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری
- چین، پہلی انٹیلیجنٹ روبوٹ ایپلیکیشن اسکلز ایگزیبیشن کا انعقاد
- ورلڈ کانفرنس آن سائنس لٹریسی 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- رضوان صادق خان کو 25 سالہ سیاسی و سماجی خدمات پر گولڈ میڈل سے نواز دیا گیا
- ایشین گیمز میں سیاست سے گریز کریں، او سی اے صدر کا شریک ممالک سے مطالبہ
- ماسکو میں بڑے پیمانے پر ڈرون حملے، 2 افراد ہلاک
- چین کا آئچی -ناگویا ایشین گیمز 2026 میں پہلا گولڈ میڈل