اسلام آباد :چین۔پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت پاکستان کو زرعی تعاون کے پروگرام کے تحت چین سے جدید زرعی مشینری اور آبپاشی کے آلات کے 258 یونٹس موصول ہوئے ہیں جن کا مقصد ملک کے زرعی شعبے کی جدید خطوط پر ترقی کو فروغ دینا ہے۔
ویلتھ پاکستان کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ مشینری پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پارک) کے ایگریکلچرل انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹ نے نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر (نارک)میں وصول اور اسمبل کی، بعد ازاں اس کا باضابطہ افتتاح کیا گیا اور ا سے پارک اور صوبائی حکومتوں میں تقسیم کیا گیا تاکہ ملک بھر میں جدید زرعی ٹیکنالوجی کے عملی مظاہرے اور فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔
دستاویزات کے مطابق اس پیکیج میں نو اقسام کی زرعی مشینری اور آلات شامل ہیں جن میں 40 ٹریکٹر، 20 روٹری ٹلرز، 30 روٹری ٹلج فرٹیلائزر ڈرلز، 40 کرالر ٹائپ رائس-ویٹ کمبائن ہارویسٹرز، آٹھ کارن ہارویسٹرز، 40 انٹر ٹلج ویڈرز، 40 ٹرمرز، 20 ہوز ریل آبپاشی نظام اور 20 شمسی توانائی سے چلنے والے واٹر پمپنگ سسٹمز شامل ہیں،کل 258 یونٹس میں سے 75 پنجاب، 45 سندھ، 38 خیبرپختونخوا، 36 بلوچستان اور 64 یونٹس پارک کو فراہم کیے گئے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق یہ معاونت وزیراعظم کے زرعی جدیدکاری اقدام کا حصہ ہے جس کا مقصد پاکستان کی زراعت کو جدید، ٹیکنالوجی پر مبنی، موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ اور برآمدات پر مبنی شعبے میں تبدیل کرنا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے زرعی پیداوار بڑھانے، غذائی تحفظ یقینی بنانے، ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینے اور زرعی و غذائی نظام کی مسابقتی صلاحیت مضبوط بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔
اس اقدام کو حال ہی میں منظور ہونے والی قومی زرعی بائیوٹیکنالوجی پالیسی 2026 اور قومی سیڈ پالیسی 2026 کی بھی حمایت حاصل ہے جن کے تحت بہتر فصلی اقسام کی تیاری اور تجارتی بنیاد پر فروغ، بائیوٹیکنالوجی اور جینوم پر مبنی تحقیق، قومی بیج نظام کی مضبوطی، نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی، معیاری جانچ ، بیجوں کی تصدیق نیز موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ اور زیادہ پیداوار دینے والی اقسام تک رسائی بہتر بنانے کے لیے رہنما فریم ورک فراہم کیا گیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق اس منصوبے کا اہم حصہ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پارک)اور چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز (سی اے اے ایس)کے درمیان سٹریٹجک تعاون ہے۔ وفاقی حکومت نے مارچ 2026 میں اصولی طور پر پارک کو سی اے اے ایس کی طرز پر ازسرِنو منظم کرنے کی منظوری دی اور اس عمل کی نگرانی کے لیے خصوصی ورکنگ گروپ بھی قائم کیا۔
اس منصوبے کے تحت اسلام آباد میں واقع نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر (نارک)میں پانچ سینٹرز آف ایکسی لینس قائم کیے جائیں گے جہاں کھیتی اور باغبانی کی فصلوں پر جینوم تحقیق، مویشیوں کی جینیاتی بہتری و صحت، زمین، پانی اور توانائی کے لیے کلائمیٹ سمارٹ حل، زرعی و غذائی نظام میں مصنوعی ذہانت و جدید ٹیکنالوجی، نیز فوڈ پراسیسنگ، ویلیو ایڈیشن اور مصنوعات کی تیاری پر تحقیق کی جائے گی۔
دستاویزات کے مطابق پارک میں سی اے اے ایس کے اشتراک سے ایڈوانسڈ ایگریکلچرل میکانائزیشن اینڈ ڈیجیٹل ایگریکلچر سینٹر آف ایکسی لینس بھی قائم کیا جائے گا جو پریسیژن ایگریکلچر، مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی)، ڈرونز اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ زرعی مشینری کی تحقیق، تیاری، آزمائش، عملی مظاہرے اور تجارتی فروغ کا قومی مرکز ہوگا۔
دستاویزات کے مطابق وزارت قومی سطح پر زرعی میکانائزیشن کو فروغ دینے کے لیے قومی زرعی میکانائزیشن پالیسی مرتب کرنے، مقامی زرعی مشینری کی تحقیق مضبوط بنانے، مشینری کی جانچ، معیار بندی اور سرٹیفکیشن کا نظام قائم کرنے، جدید زرعی مشینری کی مقامی تیاری، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کسٹم ہائرنگ سینٹرز کے قیام، بعد از برداشت مشینری کے فروغ اور زرعی انجینئرز کی جدید تربیت پر بھی کام کر رہی ہے۔
اس اقدام کا ایک اور اہم حصہ وزیراعظم کا ایک ہزار پاکستانی زرعی گریجویٹس کو چین میں تربیت دینے کا پروگرام ہے، اب تک 885 گریجویٹس خصوصی تربیت مکمل کر چکے ہیں جبکہ باقی 115 تربیت یافتہ افراد جلد چین روانہ ہوں گے جس کے بعد وزیراعظم کا یہ وعدہ مکمل ہو جائے گا۔
تربیتی پروگرام میں آبی زراعت، فصلوں کی افزائش اور جینو مکس، زرعی میکانائزیشن، پھلوں اور سبزیوں کی پراسیسنگ، جدید آبپاشی نظام، ڈرونز، مصنوعی ذہانت، آئی او ٹی، مویشیوں کی افزائش و جینومکس، مویشیوں کی بیماریوں کی نگرانی اور بیجوں کی پیداوار و پراسیسنگ سمیت نو ترجیحی شعبے شامل ہیں۔
دستاویزات کے مطابق تربیت مکمل کرنے والے گریجویٹس ماسٹر ٹرینرز کے طور پر کام کریں گے اور جدید زرعی معلومات اور ٹیکنالوجی کسانوں، زرعی توسیعی اداروں، محققین اور تعلیمی اداروں تک منتقل کریں گے۔ اس پروگرام سے ہائبرڈ بیجوں، پریسیژن ایگریکلچر، زرعی میکانائزیشن، پانی بچانے والی ٹیکنالوجیز اور ویلیو ایڈڈ پراسیسنگ کے فروغ کے ساتھ ساتھ زرعی پیداوار اور عالمی مسابقت میں اضافہ متوقع ہے۔
Trending
- چین، سولومن جزائر کی نئی حکومت کے ایک چین کے اصول پر قائم رہنے کا خیرمقدم کرتا ہے: چینی وزارتِ خارجہ
- جاپانی انتظامیہ جوہری معاملے میں آگ سے کھیلنا بند کرے، چینی وزارتِ خارجہ
- چین اور امریکہ کے درمیان مسابقت ایک حقیقت ہے، چینی میڈیا
- خطے کے امن کے لیے اصل خطرہ جاپان کی عسکریت پسندی کی جانب تیز رفتار پیش رفت ہے، چینی وزارت دفاع
- جوز بٹلر نے کیرون پولارڈ کا ریکارڈ توڑ کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخ رقم کردی
- چین کے چھوٹے اور درمیانے صنعتی اداروں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری، منافع میں 16.9 فیصد اضافہ
- جاپان کی دوبارہ عسکریت پسندی خطے کے امن کے لیے حقیقی خطرہ بن چکی ہے، چینی وزارتِ خارجہ
- چین کی اشیائے تجارت کی مجموعی درآمدات و برآمدات کا حجم 30 ٹریلین یوان سے تجاوز کر گیا
- سی پیک کے تحت چین سے جدید زرعی مشینری کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
- چین اور بھارت کا سرحدی معاملات پر مذاکرات جاری رکھنے، امن و استحکام برقرار رکھنے پر اتفاق
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔