بیجنگ : چین کی وزارتِ دفاع کے ترجمان، سینئر کرنل چھن شی نے حالیہ عسکری امور سے متعلق چین کا مؤقف بیان کیا۔ جاپان کی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کی جانب سے حال ہی میں ٹوماہاک کروز میزائل کے لائیو فائر ٹیسٹ لانچ کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ جاپان کی جانب سے نام نہاد سراؤنڈنگ ٹھریٹس” کا بیانیہ اس کے امن پسند آئین اور “صرف دفاعی پالیسی” سے انحراف کا محض ایک بہانہ ہے۔ درحقیقت جاپان کی سلامتی اور خطے کے امن و استحکام کے لیے اصل خطرہ اس کی اپنی فوجی توسیع اور دوبارہ عسکریت پسندی کی جانب تیز رفتار پیش رفت ہے۔ عالمی برادری کو ، جاپان کی نئی قسم کی عسکریت پسندی” سے پیدا ہونے والے عالمی خطرات کو روکنے کے لیےمشترکہ طور پر اقدامات کرنے چاہیئں۔ہوانگ یئن جزیرے کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ ہوانگ یئن جزیرہ چین کی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے اور بین الاقوامی قانون کے مطابق اس کے علاقائی سمندر کی بیس لائن کا اعلان کرنے کا حق صرف چین کو حاصل ہے۔ ترجمان نے فلپائن پر زور دیا کہ وہ سمندر میں اپنی اشتعال انگیز کارروائیاں فوری طور پر بند کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چینی افواج سمندر میں کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کا مؤثر اور بھرپور جواب دیں گی۔
Trending
- پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا کردیا گیا
- نقاب پر پابندی، اسکولوں کے لیے نئی مجوزہ پالیسی سامنے آگئی
- ایران نے امریکا سے جنگ کے خاتمے کیلئے نئی شرائط پیش کر دیں
- دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
- پی ایس ایکس میں ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 268 پوائنٹس کا اضافہ
- ایشین گیمز 2026: پاکستان ہاکی ٹیم کا فاتحانہ آغاز، تھائی لینڈ کو 0-9 سے شکست دے دی
- بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں کم ہو گئیں
- جماعت اسلامی کا سپر لانگ مارچ حافظ نعیم کی قیادت میں اسلام آباد کیلئے روانہ
- دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ کی غفلت سامنے آ گئی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو تاحال کٹس نہ مل سکیں