بیجنگ :جاپان پبلک اوپینین ریسرچ ایسوسی ایشن کے حالیہ سروے کے مطابق 76 فیصد جاپانی عوام کا خیال ہے کہ “تین غیر جوہری اصولوں” کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے کہا کہ تقریباً 80 فیصد جاپانی عوام کا “تین غیر جوہری اصولوں” پر عمل درآمد کا مطالبہ اور “جوہری اشتراک” کی مخالفت، اس بات کا واضح اظہار ہے کہ جاپانی عوام بڑی قربانیوں سے حاصل ہونے والے امن اور خوشحالی کی قدر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاپانی انتظامیہ کو عوام کی آواز سن کر جوہری ہتھیار نہ رکھنے، نہ بنانے، نہ حاصل کرنے اور ان کے پھیلاؤ میں شریک نہ ہونےسے متعلق اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے پورا کرنا چاہیے اور جوہری معاملے میں آگ سے کھیلنا بند کرنا چاہیے۔
Trending
- پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ
- پاک سعودی تعلقات میں اہم پیش رفت، سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزا ختم
- پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا کردیا گیا
- نقاب پر پابندی، اسکولوں کے لیے نئی مجوزہ پالیسی سامنے آگئی
- ایران نے امریکا سے جنگ کے خاتمے کیلئے نئی شرائط پیش کر دیں
- دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
- پی ایس ایکس میں ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 268 پوائنٹس کا اضافہ
- ایشین گیمز 2026: پاکستان ہاکی ٹیم کا فاتحانہ آغاز، تھائی لینڈ کو 0-9 سے شکست دے دی
- بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں کم ہو گئیں