بیجنگ:امریکہ نے حال ہی میں دوبارہ چین، روس اور کیوبا کے فوجی تعاون کو بہانہ بنا کر کیوبا کی مزید کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں عائد کی ہیں۔اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے دس اگست کو ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین کی طرف سے کئی بار اس معاملے پر چین کا موقف واضح کیا جا چکا ہے۔ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ جلد از جلد کیوبا پر عائد پابندیاں ختم کرے اور بار بار دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگانا بھی بند کرے۔ چین اور کیوبا کا تعاون شفاف اور قانونی ہے، اور چین قومی خودمختاری کے تحفظ اور بیرونی مداخلت کی مخالفت میں کیوبا کی حمایت جاری رکھے گا۔
Trending
- چینی صدر کی ٹرمپ کی جانب سے منعقدہ سرکاری عشائیے میں شرکت
- چینی صدر کا چین۔امریکہ تعلقات کی نئی سوچ کو عملی جامہ پہنانے پر زور
- چین اور امریکہ کے سربراہانِ مملکت کی ملاقات پر پوری دنیا کی نظریں ہیں، چینی میڈیا
- اے آئی سے متعلق اصطلاحات کے معاملے میں چین امریکہ کے مؤقف کا احترام کرتا ہے ، چینی وزارت خارجہ
- امریکہ نے چینی صدر کی اعلیٰ ترین سطح کی میزبانی کی، چینی وزیر خارجہ
- ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2100 روپے کم ہوگیا
- بے قابو اے آئی ایجنٹس نے امریکی سرکاری ویب سائٹس پر حملے شروع کر دیے
- وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی و عالمی امن پر گفتگو
- جنوبی افریقا کی پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار فتح
- وزیراعظم کی پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات، امن و ترقی کیلیے تعاون جاری رکھنے کا عزم