اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے مسئلہ فلسطین پر سلامتی کونسل کے ہنگامی اوپن سیشن میں بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ تصادم اور تشدد کو مکمل طور پر روکنے کے لیے پوری کوشش کرے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے شدید اتار چڑھاؤ کے پس منظر میں فلسطین کا مسئلہ نظر انداز یا چھوڑا نہیں جا سکتا۔ بین الاقوامی برادری کو تیزی سے اقدامات کرنے چاہئیں، تصادم اور تشدد کو روکنے کے لیے پوری قوت لگانی چاہیے، بے گناہ جانوں کو بچانا چاہیے اورعدل و انصاف کا تحفظ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو آبادکاری کی سرگرمیاں بند کرنا ہوں گی۔ چین اسرائیل اور متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ غزہ کے جنگ بندی معاہدے پر مخلصانہ اور مکمل عمل درآمد کریں۔ چین اسرائیل سے بین الاقوامی انسانی قانون کی پابندی اور انسانی امدادی سامان کی رسائی پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ ان فریقوں کو جو متاثرہ اطراف پر اہم اثر رکھتے ہیں، کشیدگی میں کمی کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔فو چھونگ نے کہا کہ چین ہمیشہ کی طرح قومی قانونی حقوق کے حصول کے لیے فلسطینی عوام کے جائز نصب العین کی حمایت کرتا رہے گااور فلسطینی عوام کے مصائب کے جلد خاتمے ا ور خطے میں امن و امان کے لیے انتھک کوششیں جاری رکھے گا ۔
Trending
- چینی صدر کی ٹرمپ کی جانب سے منعقدہ سرکاری عشائیے میں شرکت
- چینی صدر کا چین۔امریکہ تعلقات کی نئی سوچ کو عملی جامہ پہنانے پر زور
- چین اور امریکہ کے سربراہانِ مملکت کی ملاقات پر پوری دنیا کی نظریں ہیں، چینی میڈیا
- اے آئی سے متعلق اصطلاحات کے معاملے میں چین امریکہ کے مؤقف کا احترام کرتا ہے ، چینی وزارت خارجہ
- امریکہ نے چینی صدر کی اعلیٰ ترین سطح کی میزبانی کی، چینی وزیر خارجہ
- ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2100 روپے کم ہوگیا
- بے قابو اے آئی ایجنٹس نے امریکی سرکاری ویب سائٹس پر حملے شروع کر دیے
- وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی و عالمی امن پر گفتگو
- جنوبی افریقا کی پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار فتح
- وزیراعظم کی پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات، امن و ترقی کیلیے تعاون جاری رکھنے کا عزم